پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2020

نیو کراچی: مشتبہ شخص کے قبضے سے 7 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

نیوکراچی شفیق کالونی میں ایک شخص کے قبضے سے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے بچے کی کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش ملی ہے جس کی شناخت 7 سالہ حارث کے نام سےہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ شخص کو علاقہ مکینوں نے گھیرے میں لے لیا تھا جس کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔ 

بچے کے چچا وسیم نے بتایا کہ بچہ جمعرات کی شام سے لاپتہ تھا اور ملزم سمیع اللہ مقتول کا پڑوسی رہ چکا ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی شکایات سامنے آئی تھیں۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ حارث کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق ممکنہ طورپربچے کے ساتھ بدفعلی کی گئی جب کہ تصدیق کیمیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی اور وجہ موت کی تصدیق بھی کیمیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کومحفوظ کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزم سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بچے کی موت کا سبب جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل ایگزامینیشن کے سیمپل لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :