پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2020

انوائرمینٹل کمیشن نے نومبر میں اسموگ کے باعث کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

فائل فوٹو

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین علی اکبر قریشی نے کہا ہے کہ نومبر میں اسموگ کا خدشہ موجود ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین  علی اکبر قریشی نے کہا کہ اسموگ کے خدشے پر اینٹوں کے بھٹے دو ماہ بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجہ ٹریفک ہے، متعلقہ محکمہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں لاہور میں اسموگ کی متوقع صورتحال کا جائزہ رہی ہے، 90 فیصد گاڑیاں پرائیوٹ ہیں جن کی فٹنس چیک کرنے کا قانون موجود نہیں۔

مزید خبریں :