پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا: پاکستان

جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان مشن کے فرسٹ سیکرٹری ذوالقرنین چھینہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہو گا۔

جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان مشن کے فرسٹ سیکرٹری ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہی ہو گا، کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں اور بھارتی تسلط میں 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد میں ملوث رہا، بھارت نے تمام ہمسائیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا استعمال کیا اور بھارتی ایجنٹ کلبھوشن دہشتگردوں کی معاونت کا اعتراف کر چکا ہے۔

پاکستان مشن کے فرسٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے اس کے اپنے عوام بھی محفوظ نہیں، بھارت کے لیے بہتر ہو گا کہ اپنا گھر ٹھیک کرے۔

مزید خبریں :