پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کو گزرے 17 برس بیت گئے

بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کی آج 17 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

مارشل لاء ادوار ہوں یا جمہوری حکمرانوں کے غیر جمہوری اقدامات، نوابزادہ نصراللہ خان جمہوری اقدار کی بقاء کے لیے ہمیشہ سینہ سپر رہے۔

خان گڑھ میں پیدا ہونے والے نواب زادہ نصر اللہ خان نے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1930ء کی دہائی میں مجلس احرار سے کیا، آل پارٹیز کانفرنسز ہو  یا جمہوری اتحاد کے قیام کا اعلان، ملک میں کوئی بھی سیاسی سرگرمی نواب زادہ نصراللہ خان کے بغیر ناممکن تھی۔

ان کے صاحبزادے ایم پی اے تحریک انصاف نواب زادہ منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ نواب زادہ نصراللہ خان نے ایوب خان کے صدارتی انتخاب کے دوران مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آمرانہ حکومتوں کے خلاف جمہوریت پسندوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فن خوب جانتے تھے۔

نواب زادہ نصراللہ خان کا انتقال 26 ستمبر 2003ء کو ہوا، سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بابائے جمہوریت کی موت سے پیدا ہونے والا سیاسی خلاء تاحال پُر نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :