پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

سول اسپتال فیصل آباد میں معمر خاتون کو علاج کے بغیر ہی وارڈ سے نکال دیا گیا

فوٹو: فائل 

فیصل آباد کے سول اسپتال میں میبنہ طور  پر معمر خاتون کو علاج مکمل کیے بغیر وارڈ سے نکال دیا گیا، معمر خاتون بیماری کی حالت میں عمارت کے باہر فرش پر پڑی رہیں۔

فیصل آباد کے سول اسپتال کے فرش پر پڑی معمر خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پیٹ کی بیماری میں مبتلا تھیں لیکن اسپتال انتظامیہ نے انہیں وارڈ سے نکال کر باہر فرش پر ڈال دیا۔ 

معمر خاتون کو اسپتال سے نکالنے کے معاملے پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال آصف سلیمی کا کہنا ہے کہ معمر خاتون کو اسپتال سے نہیں نکالا گیا بلکہ انہیں کوئی لاوارث حالت میں اسپتال میں چھوڑ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملے نے خاتون کو داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے  جب کہ خاتون کے ورثا کا پتہ چلانے کے لیے پولیس سے مدد لی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :