دنیا
Time 26 ستمبر ، 2020

سب گندہ ہے پر دھندہ ہے: بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے

بھارت کے 44 بینکوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پیسہ دہشتگردی، منشیات اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا۔

فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر بھی ملوث ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی منی لانڈرنگ کا پیسہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2017 تک بھارتی بینکوں نے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی جس کے لیے بھارتی بینکوں کی ڈومیسٹک برانچز نے فنڈز وصول کیے یا آگے بھجوائے اور ان بینکوں کی بیرون ملک برانچز کو استعمال کیا گیا۔

بھارت کے 44 بینکوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور منی لانڈرنگ کا یہ پیسہ دہشتگردی، منشیات اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا۔

فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر بھی ملوث ہیں، جب کہ سونے اور ہیرے کے ذریعے بھی منی لانڈرنگ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی رپورٹ امریکی بینکوں نے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ میں جمع کرائی۔

مزید خبریں :