پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

ماحولیات کی بہتری کے اقدامات پر پاکستان کیلئے بڑا عالمی اعزاز

پاکستان میں ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات پر ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو’چیمپئن فار نیچر‘ قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو چیمپئن فارنیچر کا اعزاز ورلڈ اکنامک فورم نے دیا، پاکستان کو یہ اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت کئی ماحول دوست اقدامات کیے ہیں۔

اس کے علاوہ گرین پاکستان مہم بھی شروع کی گئی جب کہ رواں سال شجر کاری مہم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئندہ سال جون تک پاکستان میں ایک ارب درخت اگا چکے ہوں گے اور 5 سال میں 10 ارب درخت کے ٹارگٹ کے قریب پہنچ جائیں گے۔

مزید خبریں :