دپیکا این سی بی کی پوچھ گچھ کے دوران 3 بار روئیں

فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے کی جانے والی پوچھ گچھ کے دوران 3 مرتبہ روئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز این سی بی کی تفتیش کے دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون 3 مرتبہ روئیں، انہوں نے منیجر کرشمہ پراکاش سے ’منشیات‘ کے حوالے سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا بھی اعتراف کیا لیکن انہوں نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے تحقیقاتی ادارے نے تقریباً 6 گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017 کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر دپیکا پڈوکون ان سے منشیات منگوا رہی ہیں۔

اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کیے تھے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں منشیات کے معاملے پر اب تک ریا چکرورتی اور ان کے بھائی سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد بالی وڈ میں بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :