اِک عہد تمام ہوا: معروف فیس بک گیم 'فارم وِل' بند

ایک دہائی سے زیادہ تک فیس بک پر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے والی معروف گیم "فارم وِل" کو بند کر دیا گیا۔

گیم کو تیار کرنے والی کمپنی زنگا نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ 2009 میں لانچ ہونے کے بعد 11 بہترین سال مکمل کرکے ہم باضابطہ طور پر اصل "فارم وِل" گیم کو فیس بک سے بند کر رہے ہیں۔"

بلاگ پوسٹ میں گیم کو بند کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایڈوبی کمپنی اپنا فلیش پلیئر تمام براؤزرز کے لیے بند کر رہی ہے جب کہ فیس بک بھی اپنے پلیٹ فارم پر فلیش گیمز کی سپورٹ کو 31 دسمبر 2021 کے بعد ختم کر رہا ہے جس کی وجہ سے 'فارم وِل 'براہ راست متاثر ہو گا۔

فارم وِل گیم

یاد رہے کہ اینی میشن پلیٹ فارم ایڈوبی فلیش متعدد آن لائن گیمز اور ویڈیوز کے لیے ایک بنیاد ہے اور اس کی بندش کی وجہ سے براؤزرز کے اندر چلنے والی متعدد گیمز اور ویڈیوز چلنا بند ہو جائیں گے۔

تاہم، فلیش میں موجود متعدد فیچرز کمپیوٹر کی زبان ایچ ٹی ایم ایل (HTML) 5 میں بھی فراہم کر دیے گئے ہیں مگر ان میں سیکیورٹی کے کچھ مسائل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اس گیمز میں موجود اپنا کریڈٹ 31 دسمبر 2020 تک استعمال کر سکتے ہیں۔

'فارم وِل 'کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب اس کو کھیلنے والے افراد کی تعداد 8 کروڑ تک پہنچی لیکن پھر دیگر گیمز نے اس کی مقبولیت میں کمی کرنا شروع کر دی تھی۔

مزید خبریں :