اب ہاتھ ہلائیں اور خریداری کریں

فوٹو: فائل

دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کے حوالے سے مشہور امریکی کمپنی ایمازون نے خریداری کے لیے جدید اور انتہائی آسان طریقہ متعارف کرایا ہے۔

ایمازون کی جانب سے صارفین کی ہتھیلی کی پہچان کے ذریعے رقم لینے کا بائیو میٹرک طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس جدید سسٹم کو ’ایمازون ون‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے سے صارف انتہائی تیز، آسان اور کسی چیز کو چھوئے بغیر اسٹور گیم کھیلنے، کارڈ بھیجنے، اسٹیڈیم کی طرح کے مقامات میں انٹری کرنے کے کام انتہائی سہل طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔

امریکی کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ایمازون گو‘ ریٹیل مقامات پر وہ اپنا سسٹم انسٹال کر رہے ہیں جس کا باقاعدہ آغاز واشنگٹن کے دو اسٹورز سے ہو گا۔

ایمازون کے نائب صدر دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ صارفین کی شناخت اور ٹرانزکشنز کے لیے سسٹم کو تیز، قابل اعتماد اور محفوظ بنایا گیا ہے۔

’ایمازون ون‘ ہتھیلی کے منفرد نشانات کے ذریعے صارف کی شناخت کرتا ہے جسے فنگر پرنٹنس، آئرس اور چہرے کے ذریعے شناخت کا متبادل بائیو میٹرک سسٹم کہا جا رہا ہے۔

دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی دونوں ہتھیلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں اس لیے ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ صارف کی ہتھیلی کو اس کے سگنیچر (دستخط) کے طور پر استعمال کر سکیں۔

ایمازون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کا بائیو میٹرک ڈیٹا متعدد سیکیورٹی لیئرز کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے اور اس سسٹم میں ہتھیلی کی تصاویر ’ایمازون ون‘ میں محفوظ نہیں ہوتیں۔

مزید خبریں :