پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2020

پنجاب روزگار اسکیم سے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کا افتتاح کردیا جس کے تحت آسان شرائط اور کم شرح سود پر 30 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بٹن دبا کر پنجاب روزگار اسکیم کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کےقرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا وژن نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، اسکیم سے خواتین مرد اور خواجہ سرا بھی مستفید ہوسکیں گے جب کہ چھوٹی صنعتوں کو بھی قرض دیا جائےگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے شعبدہ بازی اور کِک بیکس کے لیے منصوبے دیے،جب کہ پنجاب روزگار اسکیم عوام کے دل کی آواز ہے۔

تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ان کا فوکس روزگار کی فراہمی ہے ،اسکیم کا ہر ماہ جائزہ لےکر اس میں مزیدبہتری لائیں گے۔

مزید خبریں :