Can't connect right now! retry

پاکستان
01 اکتوبر ، 2020

خواجہ آصف نے آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ مجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں،فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

خواجہ آصف نے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے الگ تھا، میرے بیان سے اگر اُن کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

خیال رہے کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں، ’میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا‘۔

خواجہ  آصف کے بیان پر  لندن میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’ دل پر ایسی باتیں لگی ہیں، جب دل زخمی ہو تو ایسی باتیں تکلیف دیتی ہیں‘۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی بالکل یہ پالیسی نہیں ہے، آصف زداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے، وہ  پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کا حصہ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM