پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2020

زیادتی کی ویڈیو بناکر 4 افراد کی بلیک میلنگ کرکے لڑکے سے مہینوں اجتماعی زیادتی

فائل فوٹو

مظفرگڑھ: 4 افراد نے لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی شمالی میں 4 افراد نے لڑکے سے اجتماعی زیادتی کی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کرکے 7 ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکے کے بیان کی روشنی میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :