بالی وڈ اداکاراؤں کی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے مشکوک سرگرمیوں کی شکایت

 ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی جمعرات کو سائٹ کے مکمل طور پر ٹھیک انداز میں کام نہ کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکاراؤں رچا چڈا اور دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹر  اکاؤنٹ کے حوالے سے مشکوک سرگرمیوں کی شکایت کی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈا نے ٹوئٹ کی کہ ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے از خود کچھ ٹوئٹس غائب پوگئیں یا انہیں کسی نے ہٹا دیا ہے جبکہ کچھ لوگ بھی اَن فالو ہوگئے ہیں جبکہ کہ انہوں نے ان لوگوں کو ان فالو نہیں کیا۔

ان کی ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ دیا مرزا نے بھی ٹوئٹ کرکے اس کی نشاندہی کی اور کہا کہ میرے اکاؤنٹ سے بھی کچھ لوگوں کو فالو کیا گیا ہے جن کو میں نے خود فالو نہیں کیا۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی جمعرات کو سائٹ کے مکمل طور پر ٹھیک انداز میں کام نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں اور آنجہانی اداکار سشانت کی بہن نے بھی ٹوئٹر کے درست طریقے سے کام نہ کرنے کا بتایا تھا۔

اداکاراؤں کی ٹوئٹس کے بعد ٹوئٹر نے بھی غلطی سدھار دی اور ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹس کرنے اور دیکھنے میں مسئلہ درپیش تھا جسے ٹھیک کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :