دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ

فوٹو: بشکریہ کار اینڈ بائیک.com

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کی تمام تر ٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسے ایک اور جہاز کی ریپلیکا (نقل) پر کیا گیا جس کا نام ’آئن برڈ‘ ہے۔

یہ الیکٹرک جہاز رولس رائس کے ایک اقدام (اے سے سے ای ایل) کا حصہ ہے۔

فوٹو: بشکریہ کار اینڈ بائیک.com
فوٹو: بشکریہ کار اینڈ بائیک.com

اس جہاز کے تجربے میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی میں 500 ہارس پاور الیکٹرک پاور ٹرین کے ساتھ ساتھ ایک ایسی بیٹری بھی شامل ہے جو 250 گھروں کو با آسانی بجلی پہنچا سکتی ہے۔

الیکٹرک جہاز کا تجربہ کرنے والی ٹیم نے اس جہاز کے ایک ایک حصے، اس کی کارکردگی، رفتار، بیٹری اور تمام تر ٹیکنالوجی کی جانچ کی ہے۔

رولس رائس الیکٹرک کے ڈائریکٹر روب واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 2050  تک کاربن کی آلودگی صفر تک پہنچنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید خبریں :