دنیا
Time 07 اکتوبر ، 2020

کبھی خوشی کبھی ٹرمپ

ویڈیو اسکرین گریب

ہم میں سے تقریباً سب ہی نے بالی وڈ کی مشہور ترین فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ تو دیکھی ہوگی اور اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم ابھی اس فلم کی بات کیوں کررہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں امریکی صدر ہیلی کاپٹر سے اتر کر وائٹ ہاؤس میں انٹری دیتے ہیں۔

اب سوشل میڈیا صارفین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس کلپ کو بالی وڈ کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ایک سین سے جوڑ رہے ہیں جس میں شاہ رخ خان بھی اسی انداز میں ہیلی کاپٹر سے اتر کر گھر میں داخل ہوتے ہیں۔

صارفین ٹرمپ کے کلپ کو بالی وڈ کی فلم سے جوڑ کر طرح طرح کی میمز بنا کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

ایک صارف نے امریکی صدر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’کبھی خوشی کبھی ٹرمپ‘۔

ایک اور صارف نے ویڈیو دیکھنے کے بعد تبصرہ کیا  کہ ’یہ کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ کے لندن سے واپسی آنے والے سین سے متاثر لگ رہا ہے‘۔ 

سمرت نامی صارف نے ٹرمپ کے ویڈیو کلپ کو کبھی خوشی کبھی غم والے سین کے ساتھ جوڑ کر ایک مزاحیہ میم شیئر کی۔ 

مزید خبریں :