دنیا
Time 08 اکتوبر ، 2020

ادب کا نوبیل انعام برائے 2020 امریکی شاعرہ لوئس گلک کے نام

ادب کے شعبے کا نوبیل انعام برائے 2020  امریکی شاعرہ لوئس گلک نے جیت لیا۔

سوئیڈش اکیڈمی کے مطابق 77سالہ امریکی شاعرہ  لوئس گلک کو ان کی بے باک اور انسانی وجود کی آفاقی خوبصورتی جگاتی شاعری پر ادب کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔

امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی لوئس گلک پیشےکے لحاظ سے ایک استاد ہیں اور امریکی یونیورسٹی میں انگریزی ادب پڑھاتی ہیں۔

لوئس گلک نے پہلی بار 1968میں اپنے کام سے شہرت پائی تھی، ان کی ادبی خدمات پر انہیں اس سے قبل بھی متعدد امریکی اور عالمی ادب کے ایوارڈز دیے جاچکے ہیں۔

نوبیل انعام جیتنے پر انہیں طلائی تمغہ اور 11 لاکھ 18ہزار امریکی ڈالر  کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں :