کھیل
Time 09 اکتوبر ، 2020

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپین ایتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ

24 سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیاکےکینینیسا بیکیلےکا 15 سالہ ریکارڈ صرف 6 سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا،فوٹو: ٹوئٹر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا کے جوشوا شپیتی نے 10ہزار میٹر ریس میں  اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا کی لیسنبیٹ نے 5 ہزار میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ  قائم کردیا۔

اسپین کے شہر ویلنشیا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا شپیتی نے 10 ہزار میٹر ریس 26 منٹ اور  11 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس جیت لی۔

24 سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیاکےکینینیسا بیکیلےکا 15 سالہ ریکارڈ صرف 6 سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا۔

دوسری جانب خواتین کے ایونٹ میں5 ہزار میٹر ریس ایتھوپیا کی لیسنبیٹ گیدی کے نام رہی ۔

22 سالہ گیدی نے مقررہ فاصلہ 14 منٹ اور 6.2 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے اپنی ہم وطن دی بابار کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے 2008 میں 14 منٹ اور 11.15 سیکنڈز میں بنایا تھا۔

ریکارڈ توڑنے کے  بعد گیدی کا کہنا تھاکہ ان کا بہت پرانا خواب پورا ہوگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں ۔

مزید خبریں :