دنیا
Time 09 اکتوبر ، 2020

بے وفائی پر شوہر بیوی کو قتل کرکے کٹا ہوا سر لے کر تھانے جا پہنچا

فائل فوٹو

بھارت میں شوہر نے بیوی کی بے وفائی پر اس کا سر تن سے جدا کردیا اور کٹا ہوا سر لے کرپولیس اسٹیشن جا پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کی بے وفائی پر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رہائشی چنر یادیو اور اس کی 35 سالہ بیوی کے درمیان ناچاکی چل رہی تھی کہ شوہر نے بیوی پر تشدد کیا اور تیز دھار آلے سے اس کا سر تن سے جدا کردیا۔

پولیس کےمطابق واقعے کے بعد ملزم اپنی بیوی کا کٹا ہوا سر ہاتھ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور گرفتاری دے دی۔

پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم جب بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا تو وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کچھ شہریوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم چنر یادیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :