حافظہ تیز کرنے والے 3 بہترین مشروب

فوٹو: فائل 

ہم اپنی روز مرہ کی مصروف روٹین میں سے اپنے لیے وقت نہیں نکال پاتے اور اسی میں کب ہماری صحت متاثر خراب ہوئی ہمیں اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔

صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسی غذا کا استعمال کریں جس سے ہم جسمانی اور دماغی اعتبار سے توانا رہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسے مشروب بتانے والے ہیں جس کا استعمال کر کے آپ کی دماغی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

انار کا جوس

فوٹو: فائل 

انار اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال پھل ہے اور یہ آپ کے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں آکسیجن کی مقدار مکمل پہنچتی ہے اور ہمارا دماغ بہتر طریقے سے کام سر انجام دیتا ہے۔

چقندر کا رس

فوٹو: فائل 

عام طور پر ہم سلاد میں چقندر کو بلکل نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اگر آپ اس کے فوائد جان جائیں تو اسے روز ہی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

چقندر ایک ایسی سبزی ہے جس میں نمکیات، وٹامنز، اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس کے جوس کو غذا میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہو جائے گا۔

چقندر میں موجود نائٹرک ایسڈ خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

سبز  چائے

فوٹو: فائل 

سبز چائے حافظے کو مضبوط کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور امائنو ایسڈ بے چینی اور دباؤ کی کیفیت کو کم کرتے ہیں اور حافظے کی طاقت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :