دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2020

کورونا سے صحتیابی کے دعویدار امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں سیکڑوں افراد جمع کر لیے

عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے دعویدار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سیکڑوں افراد اکھٹے کر لیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی بالکونی سے خطاب کرنے کے لیے ماسک بھی اتار ڈالا اور  بولے کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے امریکی قوم جلد چینی وائرس کو شکست دے گی۔

دوسری جانب 14 روز کے قرنطینہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر فاؤچی نے سردیوں میں کورونا وائرس مزید شدت سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے برس بھی وبا بڑا خطرہ رہے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور پھر سانس لینے میں مشکل پیش آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :