کیا آپ پہاڑوں کی اونچائیوں میں رات گزارنا پسند کریں گے؟

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

آپ نے پہاڑوں کی اونچائیوں میں ہوٹلز اور ریزورٹس کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک بے حد منفرد اور ایڈوینچرس جگہ کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

کولمبیا کے پہاڑوں کے درمیان ایک ایسی منفرد اور ایڈوینچرس جگہ ہے جس کا نام ’لاکیسا این ایل ائیر‘ ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ آپ یہاں خود کو ہوا میں اُڑتا محسوس کریں گے۔

یہ جگہ زمین سے 20 میٹر کی بلندی پر ہے جب کہ اس کی اونچائی سطح سمندر سے 2500 ہزار میٹر بلندی پر ہے اور یہ لکڑی سے کیبل کے ذریعے جوڑی گئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 
فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

اس جگہ پر لوگ متعدد ایڈوینچرز کرتے ہیں، کچھ یہاں رات گزارتے ہیں تو کوئی ان اونچے پہاڑوں سے ’بنجی جمپ‘ لگا کر لطف اندوز ہوتا ہے۔

یہاں زیادہ تر ایسے افراد آتے ہیں جو خطرناک جگہوں سے ڈرنے کے بجائے اس جگہ سے محظوظ ہوتے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں نہ بجلی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ یہاں آتے ہیں۔

مزید خبریں :