دنیا
Time 14 اکتوبر ، 2020

دوسری جنگ عظیم کا سب سے بڑا بم سمندر کے اندر پھٹ گیا

وارسا: دوسری جنگ عظیم کا سب سے بڑا بم شمال مغربی پولینڈ میں سمندر کے اندر پھٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے علاقے پائسٹ کینال سے برطانیہ کی رائل ائیر فورس (آر اے ایف) کے زیر استعمال 2400 کلوگرام دھماکا خیز مواد سے بھرے 5400 کلو گرام وزنی ’ٹال نوائے‘ بم ملنے کے بعد علاقے سے تقریباً 750 سے زائد کا انخلا کیا گیا تھا۔

ترجمان کوسٹل ڈیفنس فلاٹیلا کے مطابق ٹال بوائے بم نیوی غوطہ خوروں کی جانب سے ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران پھٹ گیا تاہم واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ ٹال بوائے بم کو 1945 میں جرمن کروزر لٹزو پر حملے میں برطانیہ کی رائل ائیر فورس (آر اے ایف) کی جانب سے گرایا گیا تھا۔


مزید خبریں :