پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2020

آئی ایم ایف نے پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کم ہونے کی نوید سنادی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی۔ 

عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے لکھا ہے کہ اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں سال 2020 میں یہ شرح 10.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے اور  اِس سال بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر 5.1 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال 4 فیصد ہے  وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔ 

آئی ایم ایف نے عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :