Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
14 اکتوبر ، 2020

ویڈیو: بغیر ڈرائیور کے سڑک پر دوڑتی کار نے سب کو حیران کردیا

ویڈیو اسکرین گریب

دنیا بھر میں آٹو انڈسٹریاں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں پر کام کررہی ہیں لیکن حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک گاڑی بغیر ڈرائیور کے سڑک پر دوڑی چلی جارہی ہے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جس میں سڑک پر بغیر ڈرائیور کے دوڑتی کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ گاڑی میں ایک شخص موجود ہے لیکن وہ ڈرائیونگ سیٹ پر نہیں بیٹھا ہوا اور گاڑی بغیر ڈرائیور کے تیزی سے دوڑ رہی ہے جب کہ گاڑی میں بیٹھا شخص اطمینان سے سفر کررہا ہے۔

اس گاڑی کے پیچھا کرنے والے ایک شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM