دنیا
Time 15 اکتوبر ، 2020

امریکی صدر کے چھوٹے بیٹے کا بھی کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے کا بھی کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ’میرا کورونا کے ساتھ ذاتی تجربہ‘ کے نام سے ایک مضمون جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا تاہم اب ان کا ٹیسٹ منفی ہے۔

میلانیا ٹرمپ نے لکھا کہ ٹرمپ اور میرا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیرن کا بھی ٹیسٹ کروایا تھا، بیرن کا پہلا ٹیسٹ منفی آیا لیکن اگلے دن دوبارہ ٹیسٹ کرایا تو ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔

خاتون اول کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تینوں کو ایک ساتھ کورونا ہوا جس کی وجہ سے ایک دوسرےکا خیال رکھنے میں مدد ملی لیکن اب بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا دو اکتوبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دونوں نے خود کو وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

مزید خبریں :