موٹر سائیکل کی ٹکر سے قیمتی گاڑی پر خراشیں آنے پر رنویر نےکیا کیا؟

موٹر سائیکل کی ہلکی سی ٹکر سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا،فوٹو، ہندوستان ٹائمز

ممبئی میں بالی وڈ اسٹار رنویرسنگھ کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ممبئی میں اپنی گاڑی میں سوار جارہے تھےکہ ایک موٹرسائیکل سوار ان کی قیمتی گاڑی سے ٹکرا گیا تاہم اس ہلکی سی ٹکر سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رنویرسنگھ گاڑی سے اترکر آئے اور موٹر سائیکل سوار کی خیریت دریافت کی، اپنی گاڑی کا جائزہ لیا اور واپس جاکر بیٹھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹکر سے رنویر کی گاڑی پر ہلکی خراشیں آئی ہیں اور اس کے علاوہ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :