موسمِ خزاں میں جِلد کی خوبصورتی کیسے برقرار رکھی جائے؟

فائل فوٹو

ہر شخص اپنی جِلد کے حوالے سے انتہائی محتاط ہوتا ہے اور اسے خوبصورت بنانے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتا ہے لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب آپ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسکن کیئر روٹین میں بھی تبدیلی لائیں۔

خزاں کا موسم عام طور پر ایک ناگوار موسم کہلاتا ہے کیونکہ خزاں کی آمد جہاں بدلتے پتوں کی بہار بنتی ہے وہیں جِلد اور بالوں کیلئے بھی بہت سی تبدیلیوں کا باعث بن جاتی ہے۔

یہ صورتحال آپ سے جِلد کی دیکھ بھال کی روٹین میں تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہے اور یہ تبدیلی کیا ہوسکتی ہے آیئے جانتے ہیں۔

خشک جِلد اور  الرجی کیلئے کوکونٹ آئل

فوٹو: فائل 

موسمِ خزاں میں جِلد پر خشکی اور الرجی جیسے مسائل عام ہوجاتے ہیں اس لیے ان مسائل سے چٹھکارے کیلئے کوکونٹ آئل کا استعمال بہترین ہے۔

جِلد کو ملائم رکھنے اور بے پناہ افادیت کے باعث اس تیل کو ’معجزاتی تیل‘ بھی کہا جاتا ہے ۔

غسل کیلئے زیادہ گرم پانی کا استعمال مت کریں

فوٹو: فائل 

خشک موسم میں بھاپ اڑاتے پانی سے غسل کا استعمال جِلد کیلئے مناسب نہیں لہٰذا یا تو زیادہ گرم پانی کا استعمال نہ کیا جائے یا پھر غسل کا دورانیہ کم کردیا جائے۔

موئسچرائزر کلینزر کا زیادہ استعمال

فوٹو: فائل 

درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ نمی کی سطح بھی کم ہونے لگتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خشک موسم میں جِلدخشک رہنے لگتی ہے۔ اس موسم کے دوران موئسچرائزر کلینزر کا استعمال خشک اور جھلسی ہوئی جِلد کو ملائمت بخشتا ہے اور جِلد کے مردہ خلیات کی مرمت کا بھی کام کرتا ہے۔

کلینزنگ دن میں دو بار

فوٹو: فائل 

جِلد سے گردو غبار اور میل دور کرنے کیلئے دن میں دو بار کلینزنگ معمول بنالیں، اسکن کلینزنگ کے عمل سے نہ صرف خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے بلکہ جِلد پر موجود ٹاکسن کو بھی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کلینزر کا انتخاب کرتے وقت اسکن ٹائپ اور معیار کو لازمی طور پر مد نظر رکھیں۔

سن بلاک لگانا مت بھولیں

فوٹو: فائل 

ضروری نہیں کہ سن بلاک کا استعمال گرمی میں ہی کیا جائے بلکہ سرد اور خشک موسم میں بھی سن بلاک کا استعمال جِلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہوئے آپ کو جِلدی مسائل سےدور رکھتا ہے لہٰذا گھر سے باہر جاتے وقت سن بلاک لگانا ہرگز نہ بھولیں۔

بالوں کو ہر گز نظر انداز نہ کریں

فوٹو: فائل 

باقاعدگی سے بالوں میں تیل لگانا اگرچہ بالوں کی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے لیکن ہفتے میں دو بار کنڈیشنر کا استعمال بھی لازمی کریں۔

اسکربنگ

فوٹو: فائل 

باڈی اسکرب کا استعمال بھی جِلد کی خشکی دور کرتا ہے۔ اسکن ٹائپ کو مد نظر رکھتے ہوئےایک اچھے اور معیاری باڈی اسکرب کاا نتخاب کیجیے اور اسکربنگ شروع کیجیے۔

مزید خبریں :