کاروبار
Time 16 اکتوبر ، 2020

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

انٹربینک میں کاروبا رکے اختتام پر ڈالر کی قدر 162 روپے 49 پیسے رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 163 روپے ہے— فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری رو ز بھی برقرار رہا۔ 

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرڈالر کی قدر گذشتہ روز کے مقابلے میں 37 پیسے کم تھی۔

آج انٹربینک میں کاروبا رکے اختتام پر ڈالر کی قدر 162 روپے 49 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 163 روپے ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بھی 95 پوائنٹس اضافے پر بند ہواہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 40 ہزار 164 پوائنٹس رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 474 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔  بازارمیں آج 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 52 کروڑ روپے اضافے سے 7 ہزار 488 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :