پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

تربت میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی

بلوچستان کے جنوبی شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :