کاروبار
Time 17 اکتوبر ، 2020

ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے فی کلو کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 386 روپے کی کمی کے بعد 99151 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 1900 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :