پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

عمران خان کو نواز شریف کی تقریر سے تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائيں، مریم اورنگزیب

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو نواز شریف کی تقریر سے تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائيں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران جن دو بچوں کی بات کررہے ہیں انہوں نے ہی عمران کو نانی یاد دلادی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج ٹائیگر فورس کے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ’جو انسان جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر ہی نہیں بن سکتا اور انہوں نے ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا اور وہ لیکچر دے رہے ہیں جو اپنے باپ کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز دو بچوں نے تقریریں کیں، ان پر بات نہیں کرنا چاہتا، ایک ان میں سے نانی ہوگئی ہے لیکن وہ میرے لیے بچی ہی ہے

مزید خبریں :