پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

پنجاب میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ٹیموں نے کام شروع کردیا

پنجاب حکومت نے صوبے میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھیجنا شروع کردیں۔

 سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب ندیم محبوب نے لاہور سے موٹر سائیکل پر قائم لیبز کو روانہ کیا۔ 

سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ ضلعی دفاتر کو واٹر ٹیسٹنگ سروس کی بلا تعطل فراہمی اور شیڈول کے مطابق فیلڈ وزٹس کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ ہاؤسنگ کے ماہرین گورنمنٹ واٹر سپلائی سروسز اور دیگر مقامات سے پانی کے نمونے اکٹھے کریں گے جن پر کوئی کوئی فیس نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :