دھونی کے مداح نے گھر کو کرکٹر کی تصاویر اور ٹیم کے رنگ میں رنگ دیا

فوٹو: ٹوئٹر/ چنئی سپر کنگس

چنئی: بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے جنونی مداح نے اپنے گھر کو کرکٹر کی تصاویر اور آئی پی ایل ٹیم کے رنگ میں رنگ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی کے ایک مداح نے اپنے گھر کو آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے رنگ میں رنگ دیا۔

دھونی کے مداح نے ناصرف اپنے گھر کی دیواروں کو پیلے رنگ میں رنگا بلکہ انہوں نے دیوار پر ٹیم کا لوگو اور مہندرا سنگھ دھونی کا فن پارہ بھی بنایا۔

گوپی کرشن نامی مداح نے اپنے گھر سے اندر آنے والے راستے کی دیوار پر یہ بھی لکھا ہے کہ ’ہوم آف دھونی فین‘ یعنی دھونی کے مداح کا گھر۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا آرٹ ورک مکمل کرنے کے لیے 2 دن سے زیادہ کا وقت لگا اور اسے مکمل کرنے کے لیے انہوں نے فنکاروں سے بھی مدد لی۔

گوپی کرشن نے کہا کہ ہمیں اس آرٹ ورک کو مکمل کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اسے بنانے میں تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کی لاگت آئی۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز تامل ناڈو کی ہے جس کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں۔

مزید خبریں :