پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2020

ملک میں کورونا کے باعث مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے

ملک میں کوروناوائرس کے باعث مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے باعث مزید 16 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک  کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 654 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مزید567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کوروناکیسز کی تعداد 3 لاکھ 23ہزار 19ہوچکی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے 10کا تعلق پنجاب، 5 کا تعلق سندھ اور ایک کا بلوچستان سے ہے۔

ماہرین نے ملک میں بڑھتے کیسز کے باعث عوام سے اپیل کی ہے کہ  وبا دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر مزید چند مہینوں کے لیے احتیاطی تدابیرپرعمل کیا جائے، عوام ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ میل ملاقات اور تقریبات میں بھی بغل گیر ناہوں اوراحتیاطی تدابیراختیارکریں۔

مزید خبریں :