پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2020

نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی: غلام سرور

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف کو واپس لانےکے لیے بھرپور سفارتی تعلقات استعمال کیے جائیں گے۔

 ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  غلام سرور خان کاکہنا تھا کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے، نواز شریف پر اور  بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

غلام سرور خان کاکہنا تھاکہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، اگر نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنا عوامی مطالبہ ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، نہیں تو عوام انہیں اٹھاکربحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔

مزید خبریں :