دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2020

ایران میں کورونا کے باعث ایک روز میں ریکارڈ 337 اموات

ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ34 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے، فوٹو:فائل 

ایران میں کورونا وائرس سے ایک روز میں337 شہریوں کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا سے یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 337 افراد انتقال کرگئے ہیں اور مزید  4 ہزار 251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ 279 افراد کوروناکے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

 ایرانی حکام نے خبردارکیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے کورونا پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یومیہ اموات 600 تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 حکومت نے کیسز بڑھنے پر تہران کے بعد دوسرے بڑے شہروں میں بھی پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

 تہران میں اسکول، مساجد، ریستوران، دکانیں اور دیگر عوامی مقامات 3 اکتوبر سے بند ہیں جب کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ34 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ اب تک اموات 30 ہزار 712 ہوچکی ہیں اورکورونا کی دوسری لہر میں ایرانیوں کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔

مزید خبریں :