پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2020

معروف نجی اسکول کی پرنسپل کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

لاہور کے علاقے شادمان میں معروف نجی اسکول کی پرنسپل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔ 

اسکول انتظامیہ کے مطابق پرنسپل ثوبیہ لودھی میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ گزشتہ کئی روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ 

اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ ثوبیہ لودھی کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں۔

  پرنسپل ثوبیہ لودھی کی وفات کے باعث کرنل ریٹائرڈ محمد علی کو اسکول کا قائم مقام پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :