پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2020

مظفر گڑھ میں مختیارمائی کا اسکول بند کر دیا گیا

— مختار مائی ویمن آرگنائزیشن/فیس بک

مظفرگڑھ میں امداد سے چلنے والا مختیارمائی کا گرلز ماڈل اسکول فنڈز کی قلت کے باعث بند کردیا گیا ۔

اسکول کی بندش کے باعث 6 سو سے زائد طالبات تعلیم سے محروم ہو گئیں۔

مختیارمائی کے مطابق فنڈز نہ ہونے کے باعث اسکول کوچلانا ممکن نہیں ہے، 4 ماہ قبل اسکول کومحکمہ تعلیم کے نام کردیا گیا تھا لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے ابتک ٹیچرزکی تنخواہوں اوردیگر اخراجات کے لیے بجٹ مختص نہیں کیا جاسکا۔

مظفرگڑھ کے سی ای او ایجوکیشن سید کوثرحسین شاہ نے تصدیق کی کہ اسکول کو محکمہ تعلیم کے نام کیا جا چکا ہے،ٹیچرز کی تنخواہوں اوردیگراخراجات کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سید کوثر حسین شاہ کے مطابق بجٹ کی منظوری کے لیے 2 ماہ قبل سمری ڈیپارٹمنٹ کوبھیجی گئی تھی،بجٹ منظورہونے کے بعد اسکول کھول دیاجائے گا۔

مزید خبریں :