ایواکاڈو ہی "سلیبرٹی فیورٹ فروٹ" کیوں؟

فوٹوفائل

حسن و خوبصورتی کی بات آئے تو زیادہ تر خواتین مختلف سلیبرٹیز کو آئیڈیل تسلیم کرتی ہیں۔ کسی کے لیے پاکستانی اداکارہ منال کی چمکتی دمکتی اسکن مثالی ہے تو کسی کے لیے غیر ملکی اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کا اتنا گورا رنگ یا پھر بعض خواتین تو ایورگرین ماہ نور بلوچ کو  ان کی اینٹی ایجنگ خصوصیات کے باعث ہی فولوکرتی ہیں۔

خوبصورتی میں خوراک کا کردار  بھی بے حد اہم ہے اور اکثر ملکی وغیر ملکی سلیبرٹیز  اپنی خوراک کے انتخاب کے حوالے سے بڑی حساس ہوتی ہیں۔ 

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک خاص پھل "ایواکاڈو" خوبصورتی میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے "سلیبرٹیز فیورٹ فروٹ" بھی کہا جاتا ہے۔

سلیبرٹی فیورٹ فروٹ کیوں ؟

ایواکاڈو کو بطور سلیبرٹی فیورٹ فروٹ جاننے کے بعد یہ سوال کئی ذہنوں میں اٹھ سکتا ہے بالآخر اتنے پھلوں کی موجودگی کے باوجود ایواکاڈو کو ہی یہ مقام کیوں حاصل ہے؟

— میرانڈا کیر/انسٹاگرام

اس سوال کا بہت خوبصورت جواب آسٹریلین ماڈل میرانڈاکیر کچھ عرصہ قبل اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے دے چکی ہیں۔

میرانڈا کا کہنا ہے کہ "میں طویل عرصے سے بطور روزمرہ غذا ایواکاڈو کا استعمال کر رہی ہوں بطور ایواکاڈو وکیل یہ کہہ سکتی ہوں کہ ایواکاڈو حیاتین ، معدنیات اور اچھی چکنائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرا رات کا کھانا ایواکاڈو سلاد پر ہی مشتمل ہوتا ہے ۔"

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن بھی ایواکاڈو کو ناشتے میں باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔

غذائیت کا خزانہ

ایواکاڈو میں پروٹین، اومیگا3 فیٹی ایسڈ سمیت 20 غذائی اجزاء مثلاً پوٹاشیم، وٹامن ای، وٹامن بی اور فولک ایسڈ شامل ہوتے ہیں۔

اچھی چکنائی اور کم کولیسٹرول

درمیانی سائز کا آدھا ایواکاڈو 138کیلوریز اور 14.1 گرام (مونوسیچیوریٹڈ) چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس کا باقاعدہ استعمال انسانی جسم سےکولیسٹرول کم کرکے انسان کو صحت مند رکھنے کا باعث بنتا ہے۔

کینسر کے خلاف مزاحمت

ایواکاڈو کا پھل کیروٹینائڈ سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ وہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہیں جو انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتے ہوئے قلبی بیماریوں اور کینسر کے خلاف مزاحمت کا کام کرتے ہیں۔

خوبصورت اور چمکدار جلد

فوٹوفائل

ایواکاڈو نہ صرف اچھی چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے بلکہ چمکدار اور جاذب نظر جلد کی تکمیل کے لیے ضروری وٹامن ای اور سی کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے سلیبرٹیز ایواکاڈو کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنانے پر یقین رکھتی ہیں۔

مزید خبریں :