کاروبار
Time 21 اکتوبر ، 2020

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز کمی

 رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 36 پیسے کم ہوچکی ہے،فوٹو:فائل 

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قدر آج 15 پیسے کم ہوکر 162روپے13 پیسے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ  رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 36 پیسے کم ہوچکی ہے۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 5 پیسے اضافے سے 162روپے 60 پیسے پر بند ہوا ہے۔

مزید خبریں :