دنیا
Time 23 اکتوبر ، 2020

کیریئر کاؤنسلنگ کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

فوٹوفائل

کیریئر کاؤنسلنگ کی اصطلاح کے لغوی معنی و مطلب سے ہم سب آگاہ ہیں لیکن کیریئر کی ابتداء سے قبل ہم بھول جاتے ہیں کہ کب اور کہاں ہمیں کیرئیر کاؤنسلنگ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

چنانچہ آپ کی الجھن  دور کرنے کے لیے آج کا مضمون ترتیب دیا گیا ہے۔

کیرئیر کاؤنسلنگ دراصل ہے کیا؟

کیریئر کاؤنسلنگ ڈیزائننگ بالترتیب اس طرح کی جاتی ہے کہ آیا زندگی کے کسی بھی مقام پر کاؤنسلنگ کے ذریعے کیریئر کے انتخاب، تبدیلی یا پھر اس سے کنارہ کشی کے لیے مدد طلب کی جاسکے۔

کیوں اہم؟

کیریئر کاؤنسلنگ کا بنیادی مقصد، طلبہ اور پیشہ ورانہ افراد کوان کی مہارتوں اور ملازمتی توقعات کے مطابق پیشے کے انتخاب میں مدد فراہم کرنا ہے، اس پیشہ ورانہ مدد کے ذریعے، زیادہ تر امیدوار صحیح کیریئر کا انتخاب کرتے ہیں جو بلآخر ان کی کامیابی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مثالی طور پر کیریئر کاؤنسلنگ کے ذریعے کسی بھی شعبے میں افسردگی، بے چینی یا پھر کسی منصوبے کی تکمیل نہ ہونے کے عمل کو روکنے میں مدد ملتی ہے اور بہتر ذہنی فلاح وبہبود پروان چڑھتا ہے۔

کیریئر کاؤنسلنگ کون لوگ کرسکتے ہیں ؟

فوٹو فائل

کیریئر کاؤنسلنگ کے پورے عمل کے دوران سب سے اہم کردار کیریئر کاؤنسلر کا ہی ہوتا ہے، یہ ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو کیریئر سے متعلق معلوماتی وسائل، رہنمائی اور پیشہ ورانہ ترقی سے متعلق خصوصی تربیت حاصل کرچکا ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر کیریئر کاؤنسلر آپ کا استاد، نفسیاتی ماہر ،لائف کوچ، بزنس کوچ یا پھر کوئی قابل اعتماد سرپرست بھی ہوسکتا ہے۔

آپ کوکیریئر کاؤنسلر کی ضرورت کب ہوگی؟

کیریئر کاؤنسلنگ کی ضرورت کے لیے وقت کی کوئی مدت متعین نہیں ہے اس کی ضرورت آپ کو کیریئر کی ابتداء میں، کیریئر شروعات کے کچھ عرصے بعد یہاں تک کے کیریئر کے اختتام پر بھی پڑسکتی ہے۔

یوں سمجھ لیں کہ کیریئر کاؤنسلنگ سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو کیریئر کی ابتداء یا اختتام کی ضرورت پیش  نہیں آتی۔

کیریئر کاؤنسلنگ کرنے والے ماہرین کسی شعبے میں موجود پیشہ ور افراد کی کاؤنسلنگ بھی کرسکتے ہیں جس کے ذریعے کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد ادارے سے زیادہ تنخواہوں پر بات چیت یا پھر اعلیٰ قیمت پر خدمات کی فراہمی طے کرتے ہیں۔

درج ذیل چند سوالات آپ کو کیریئر کاؤنسلر کی تلاش کے بعد کامیاب کیریئر کاؤنسلنگ میں مدد فراہم کرسکتے ہیں پھر چاہے آپ نیا کیریئر تلاش کررہے ہوں یا منتخب شدہ کیریئر میں ترقی کے خواہش مند ہوں۔

کیا چیز آپ کو خوش اور مکمل کرتی ہے ؟

آپ کو کیا کرنا پسند ہے؟ اور آپ کس کام کو بہتر کرسکتے ہیں ؟

آپ کی سب سے نمایاں خصوصیات کون سی ہیں اور آپ کن کاموں کو جاری رکھ سکتے ہیں؟

آپ کی پیشہ ورانہ اقدار کیا ہیں اور یہ اقدار آپ کے پیشے سے کتنی مطابقت رکھتی ہیں؟

آپ کے لیے کیا چیز زیادہ اہم ہے کہ آپ دوسروں کی مدد کریں یا زیادہ سے زیادہ پیسہ کمائیں؟

آپ کے پاس پہلے سے ہی اس شعبے کی کتنی اہلیت موجود ہے؟

کاؤنسلنگ کے طریقے کار

کیریئر کاؤنسلر آپ کی دلچسپیاں اور شخصیت کا تعین کرنے کے بعد کاؤنسلنگ کے لیے IQ ٹیسٹ، ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ اور ٹیسٹ کا انعقاد کرتا ہے۔

زیر غور تمام طریقہ کار آپ کی شخصی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے کیریئر میں کامیابی کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ 

مزید خبریں :