سوئس حکومت کا اپنے شہریوں کیلئے 8300 ڈالر فی کس تحفے کا اعلان

فوٹو: فائل

سوئس حکومت نے اپنے تمام شہریوں کو 7500 فرانک یعنی 8300 ڈالر تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انعام کی رقم بڑوں اور بچوں سمیت سب کو یکساں طور پر دی جائے گی اور یہ رقم ٹیکس فری ہو گی یعنی اس میں سے کسی قسم کا ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا۔

سوئس میڈیا کے مطابق اگر 22 اپریل 2022 تک اس تجویز کی ایک لاکھ شہریوں نے حمایت کی تو یہ رقم حکومت کی طرف سے تمام شہریوں کو ادا کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس رقم کی تجویز سوئٹزرلینڈ کے شمال مشرقی قصبے ایس ٹی گیلن کی 7 شخصیات کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔

تجویز کنندگان کا کہنا تھا کہ یہ رقم یا تو نقد ادا کی جائے یا ہیلی کاپٹر سروس کی مد میں صرف کی جائے۔

سوئٹزلینڈ کی آبادی 86 لاکھ نفوس پر متشمل ہے اور وہاں سوئس فرانک زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے مگر سوئس حکومت نے 71 ارب ڈالر چھاپنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں میں یہ رقم ڈالر کی شکل میں تقسیم کی جا سکے۔

خیال رہے کہ 2016 میں سوئس حکومت نے ایک تجویز پر رائے شماری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت سوئس شہریوں اور ملک میں پانچ سال سے مقیم غیر ملکیوں کو سوشل سیکیورٹی کی مد میں 2500 فرانک (2750) ڈالر کی رقم ادا کرے۔

مزید خبریں :