آنکھوں کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

فوٹو: فائل 

دنیا میں تقریباً 79 فیصد لوگوں کی آنکھوں کا رنگ کتھئی (براؤن)، 8 سے 10 فیصد لوگوں کی آنکھوں کا رنگ نیلا جب کہ 5 فیصد لوگوں کی آنکھوں کا رنگ ہیزل یعنی (براؤن اور ہرے رنگ کا محلول) اور 2 فیصد لوگوں کی آنکھوں کا رنگ ہرا ہوتا ہے۔

اس حوالے سے متعدد محققین نے تحقیق کی ہے کہ آیا آنکھوں کے رنگ سے انسان کی شخصیت کا کیا تعلق ہوتا ہے، تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ 

کتھئی آنکھیں

فوٹو: فائل 

اس حوالے سے ایک سروے کیا گیا تھا جس میں 16 سے 35 سال کی عمر کی 1016 خواتین شامل تھیں۔

اس سروے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ایسی خواتین جن کی آنکھوں کا رنگ کتھئی ہوتا ہے وہ نرم دل اور ذہین ہوتی ہیں جب کہ ایسے لوگ قابلِ بھروسہ بھی ہوتے ہیں۔

کالی آنکھیں

فوٹو: فائل 

ایسی خواتین جن کی آنکھوں کا رنگ کالا ہوتا ہے وہ سوشل نہیں ہوتیں جب کہ ان کی شخصیت میں خود اعتمادی کا عنصر بھی خاصا کم ہوتا ہے۔

نیلی آنکھیں

فوٹو: فائل 

نیلی رنگ کی آنکھوں والے لوگوں کا بے حد نرم مزاج ہوتا ہے جب کہ نیلی آنکھوں والے لوگ پُرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

ہرے آنکھیں


فوٹو: فائل 

ایسے لوگ جن کی آنکھوں کا رنگ ہرا ہوتا ہے وہ پُرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحتیوں سے مالامال ہوتے ہیں جب کہ ان کا مزاج فریبی ہوتا ہے۔

ہیزل (کتھئی اور ہرے رنگ کا محلول) آنکھیں

فوٹو: فائل 

ایسے لوگ جن کی آنکھوں کا رنگ ہیزل ہوتا ہے وہ دباؤ کی کیفیت میں باآسانی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ یہ اپنے کام کے حوالے سے جنون اور جذبہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :