کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2020

#OnThisDay: جب صادق محمد اور مشتاق محمد نے حیدرآباد میں تاریخ رقم کی

صادق محمد اور مشتاق محمد/ پی سی بی فوٹو

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں آج ہی کے دن لیجنڈری کرکٹرز صادق محمد اور  مشتاق محمد نے حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں ایک تاریخ رقم کی تھی۔

24 اکتوبر 1976 کو آج کے دن نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں دونوں بھائی نے پاکستان کے سنچریاں اسکور کیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسری بھائیوں کی جوڑی تھی جس نے ایک کی ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔

اوپنر آنے والے صادق محمد 103 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ٹیم کے کپتان مشتاق محمد نے 101 رنز بنائے جس کی وجہ سے پاکستان میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز کا میچ وننگ ٹوٹل کیا۔

حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 1973 سے 1984 تک ٹیسٹ میچوں کا میزبان رہا۔

یہ پاکستان کرکٹ کا وہ دور تھا جب ٹیم میں صادق محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، جاوید میانداد، مشتاق محمد، آصف اقبال، عمران خان (موجودہ وزیراعظم)، انتخاب عالم، سرفراز نواز اور وسیم بھاری جیسے عظیم کھلاڑی شامل تھے۔

مزید خبریں :