پاکستان
Time 24 اکتوبر ، 2020

ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کورونا کا شکار ہوگئے

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد غلام نبی میمن نے گھر پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا تھا— فوٹو: فائل

کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد غلام نبی میمن نے گھر پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

غلام نبی میمن کی غیر حاضری تک ڈی آئی جی عارف حنیف کوایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج ملک میں کوروناسے مزید 12 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 847 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق تین مہینوں کے دوران کورونا کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 847 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اس سے قبل 30 جولائی کو 900 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :