دنیا
Time 25 اکتوبر ، 2020

امریکا میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کے ریکارڈ مریض سامنے آگئے

امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں اور مسلسل دوسرے روز  بھی کورونا وائرس کے ریکارڈ 79 ہزار مریض سامنے آگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جولائی کے بعد سے اب مسلسل دو روز سے کورونا وائرس کے یومیہ سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

امریکا میں آج کورونا وائرس کے 79 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 88 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست کولمبیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف بھی کورونا کا شکار

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف مارک شارٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

 چیف آف اسٹاف مارک شارٹ رواں ہفتے عالمی وبا سے متاثر ہونے والے وائٹ ہاؤس کے دوسرے اعلیٰ ملازم ہیں۔

مزید خبریں :