سردیوں میں رہیں جوان اور تروتازہ ، عمل کریں اِن 3 باتوں پر

فوٹوفائل

ملک بھر میں سردی ڈیرے ڈالنے کو تیار ہے اور سردی کی آمد کا مطلب ہے کہ گرم مشروبات، ٹھنڈی خنک ہوائیں اور شدید سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات۔

سرد موسم میں گرتا درجہ حرارت جہاں چہرے پر خشکی اور اضافی حساسیت کی وجہ بن سکتا ہے وہیں آپ کو عمر سے بھی زیادہ دکھاتا ہے۔

اس دور میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات کے لیے بھی عمر سے زیادہ دکھائی دینا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

تو آئیےآج جان لیتے ہیں وہ اہم ٹپس جن کی بدولت آپ اس موسم سرما خوبصورت دکھنے کے ساتھ ساتھ کم عمربھی نظر آسکتے ہیں۔

1.  جسم اور جلد کو ہائیڈریٹ کیسے رکھا جائے؟

فوٹوفائل

انٹرنینشل ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اسٹین گولڈ کہتے ہیں کہ دھونے کے بعد جلد کو تر رکھنا صحت مند جلد کی برقراری کی وجہ بن سکتا ہے۔ چنانچہ سردی میں جلد کی مناسبت سے لوشن کے بجائے موئسچرائزر کریم کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

خشک آب وہوا کے دوران گرم مشروبات کے بہت زیادہ استعمال کے بجائےپانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ سرد موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے آفس، آؤٹ ڈور وزٹ حتیٰ کہ شاپنگ کے دوران بھی پانی کی بوتل لازمی طور پر ساتھ رکھیں ۔

ٹھنڈے پانی کے بجائے گرم پانی، ہوم میڈ اسمودیز ، اور گرم مشروبات مثلاًسبز چائے ، دارچینی کی چائے اورہاٹ چاکلیٹ جیسےصحت مند مشروبات کا انتخاب کریں ۔

جلد کو ہائیڈیٹ رکھنے کے لیے پانی کی کثیر مقدار پر مشتمل بھرپور غذائیں مثلاًدلیے، اورنج، ،اسٹرابیری اور دہی کا استعمال باقاعدہ اپنائیں۔

جسم میں پسینے کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی مقدار بڑھانا ضروری ہے، لہٰذاورک آؤٹ کرنے والے افراد دوران ورزش ہر پندرہ منٹ بعد ایک کپ پانی کا معمول بنائیں۔

2. سن اسکرین کا استعمال: لازم وملزوم

فوٹوفائل

سرد موسم میں سن اسکرین کا عقلمندانہ استعمال کریں۔ 

سردی میں بھی سورج کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ (یو وی) شعاعیں آپ کے کمرے کی کھڑکیوں یا پھر آؤٹ ڈور ایریاز میں بادلوں کے ذریعے آپ کی جلد کو دگنا نقصان پہنچاسکتی ہیں ۔

لہٰذا سرد موسم میں نیچرل اینٹی آکسیڈینٹ، الٹرا فائن ٹائیٹینیم ڈائی آکسائیڈ سمیت30ایس پی ایف والے مؤثر اورمحفوظ سن اسکرین کا استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد سورج کی UVAاورUVBشعاعوں سے محفوظ رہ سکے ۔

3. غسل کا دورانیہ محدود کردیں

فوٹوفائل

طبی ماہرین کے مطابق خشک موسم میں غسل کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 5 سے 10 منٹ کا ہونا چاہیے۔ اس سے زائد دورانیہ جلد کی خشکی کی وجہ بن سکتا ہے۔ ساتھ ہی ہاتھ دھونے کے لیے بہت زیادہ گرم پانی کے استعمال سے گریز کریں۔

سی ڈی سی کے مطابق ٹھنڈا پانی بھی ہاتھوں سے جراثیم کو اسی طرح محفوظ بناتا ہے جتنا کہ گرم پانی۔

مزید خبریں :