Can't connect right now! retry

پاکستان
27 اکتوبر ، 2020

دبئی میں پاکستانی مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

— فائل فوٹو

دبئی کے حکام نے دبئی کا سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

مسافروں کو خبردار کیا گیا ہےکہ صرف دبئی میں رجسٹرڈ لیبارٹریزکی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دبئی ایئرپورٹ پرقابل قبول ہوگی۔

اس سے پہلے سفری شرائط پوری نہ کیے جانے پر سیکڑوں پاکستانیوں کو ائیرپورٹ سے واپس وطن بھیجا جاچکا ہے۔

ہفتے قبل تقریباً 300 سے زائد پاکستانی شہری مختلف پروازوں کے ذریعے وزٹ ویزے پر دبئی پہنچے تاہم نئی ٹریول پالیسی پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی روک لیا تھا۔تاہم سفارتی کوششیں ناکام ہونے کے بعد تمام افراد کو ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM