دنیا
Time 29 اکتوبر ، 2020

ٹرمپ کی ریلی کے دوران ممنوعہ فضائی حدود میں جہاز گھس آیا

ویڈیو اسکرین گریب

ایری زونا میں امریکی صدر کی ریلی کے دوران ممنوعہ فضائی حدود میں ایک جہاز گھس آیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق امریکی شہر ایری زونا میں صدر ٹرمپ اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے سلسلے میں موجود تھے کہ اس دوران علاقے کی ممنوعہ قرار دی گئی فضائی حدود میں ایک چھوٹا ائیرکرافٹ داخل ہوگیا جسے فوری طور پر جنگی طیارے نے گھیر لیا۔

اس حوالے سے نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفینس کمانڈ (نوراڈ) کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی دوپہر ایری زونا میں صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک چھوٹا جہاز فضائی حدود میں داخل ہوا جسے روکنے کے لیے ایف 16 طیارہ فوری طور پر بھیجا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیارے کی مزاحمت کے دوران فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے چھوٹے طیارے نے کوئی رد عمل نہیں دیا تاہم اسپیس سینٹر کی جانب سے بھیجے گئے جہاز کے سگنل فلیر کے بعد جہاز سے ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے رابطہ ہوا۔

ترجمان نےمزید کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے چھوٹے طیارے کو نوراڈ کے طیارے نے بغیر کسی مزاحمت کے ممنوعہ علاقے سے باہر نکال دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی کے دوران جہاز کی گھن گرج پر صدر ٹرمپ متوجہ ہوئے اور کہا کہ انہیں یہ آواز بہت پسند ہے۔

مزید خبریں :